+ صفاء کوئٹہ کو صفائی کی مد میں 3 ارب روپے ملنے کے باوجود صفائی کی مد میں پیسوں کی ڈیمانڈ کررہے ہیں، عبدالرحیم کاکڑ

بدھ 14 مئی 2025 22:20

vکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی ، میر یاسین مینگل، عنایت درانی ، سید حسن آغا، سعد اللہ اچکزئی، حاجی ہاشم کاکڑ، ظفر کاکڑ، عبدالخالق آغا، عبدالعلیم دمڑ اور ودان علی کاکڑ نے صفاء کوئٹہ کی جانب سے صفائی کی مد میں دکانداروں سے پیسوں کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک جناح روڈ پر پارکنگ کی بندش کے فیصلے کو واپس نہیں لیا جاتا اس وقت تک تاجر برادری کوئی پیسہ نہیں دے گی کیونکہ اس فیصلے سے جناح روڈ کے تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے جب فیصلہ واپس لیا جائے گا پھر ہم انتظامیہ اور متعلقہ حکام کے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کے حل کے لئے بات چیت کریں گے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ک موجودہ حکومت اپنے دیگر حواریوں کے توسط سے کوئٹہ کے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف آئے روز نت نئے فیصلے کرکے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد دکانداروں سے مختلف مدات کی مد میں اور صفائی کے نام پر پیسے مانگنے کا مطالبہ کررہے ہیں جس کو ہم مسترد کرتے ہیں اور ہمارا کوئی تاجر یا دکاندار صفاء کوئٹہ کو صفائی کی مد میں کوئی پیسہ نہیں دے گا کیونکہ صفاء کوئٹہ کو صفائی کی مد میں 3 ارب روپے ملے ہیں وہ کس طرح دکانداروں سے صفائی کی مد میں پیسوں کی ڈیمانڈ کررہے ہیں پہلے انہوں نے دکانداروں اور تاجروں کو تنگ کرنے اور ان کا کاروبار بند کروانے کے لئے کوئٹہ کی مین سڑکوں پر پارکنگ ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہم نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا اس کے بعد کوئٹہ کے مین سڑک اور کاروباری مرکز جناح روڈ پر پارکنگ ختم کی جس سے مذکورہ روڈ پر کاروبار کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے اور صفاء کوئٹہ کی جانب سے دکانداروں کو بے روزگار کرکے انہیں ایک بار پھر لوٹنے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے اور صفائی کی مد میں شہر کی مختلف سڑکوں کے دکانداروں کو پیسوں کے لئے پرچیاں دیکر ان سے پیسوں کا تقاضا کیا جارہا ہے جس پر ہم خاموش نہیں رہیں گے کوئٹہ کی تمام سڑکوں اور بازاروں کے دکانداروں کو دی جانے والی پرچیوںکی ہم مذمت کرتے ہیںاور اس کے خلاف تاجر برادری کے جائز حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کیلئے حکومت ، انتظامیہ ، ارباب اختیار اور متعلقہ حکام کے سامنے آواز بلند کریں گے اگر احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا تو کریں گے جب تک حکومت اور متعلقہ حکام نے جناح روڈ پر نو پارکنگ کے فیصلے کو واپس لیکر شہریوں کو پارکنگ کی اجازت نہیں دی جاتی اس وقت تک ہم انتظامیہ کے ساتھ مل بیٹھ کر ان مسائل کے حل کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے تاجر کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔