Live Updates

پاکستان۔کویت دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور: تجارت، سرمایہ کاری، قونصلر امور اور عوامی روابط سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ

بدھ 14 مئی 2025 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) پاکستان۔کویت دوطرفہ سیاسی مشاورت (بی پی سی) کا چوتھا دور بدھ کو کویت میں منعقد ہوا جس میں فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری، انسانی وسائل میں تعاون، قونصلر امور اور عوامی روابط سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا تاکہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

(جاری ہے)

پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے مشرق وسطیٰ شہریار اکبر خان نے کی جبکہ کویتی وفد کی سربراہی اسسٹنٹ وزیر خارجہ برائے ایشیائی امور سمیع عیسیٰ جوہر حیات نے کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مشاورت و تعاون کے سلسلے کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں اطراف نے دوطرفہ تعلقات میں اضافہ اور اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ پاکستان۔ کویت دوطرفہ سیاسی مشاورت (بی پی سی) کا اگلا دور اسلام آباد میں باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر منعقد ہوگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات