دنیا بھر میں پاکستان کے میٹھے آم برآمد کرنے کے حوالہ سے تقریب

جمعرات 15 مئی 2025 00:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) پاکستان میں آ م کی کوالٹی کو بین الاقوامی ڈیمانڈکے مطابق تیار کرنے کے لیے پاکستان ہارٹیکلچرل ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی نے 10 لاکھ مینگو پروڈکشن بیگ پاکستان بھر میں مفت تقسیم کیے تاکہ کاشتکاروں کو ایکسپورٹ کوالٹی مینگو کے متعلق آگاہی ہواورپاکستان سے زیادہ مقدار میں میٹھے دنیا بھر میں برآمد کئے جاسکیں ،اس سلسلے میں ملتان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پرمنیجر ایگریکلچر پروڈکٹس خاور ندیم اور اسسٹنٹ منیجر ایگری پروڈکٹس ذوالقرنین ذکاء نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے آم کے کاشتکاروں میں یہ بیگ تقسیم کرنے کا مقصد آ م کے معیار اور تازگی میں اضافہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مینگو پروڈکشن بیگ کی آ م کی جاپان امریکہ چائنہ اور یورپی یونین کے ممالک میں بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے ۔پاکستان ہارٹیکلچرل ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے اس پائلٹ پر اجیکٹ کے ذریعہ گزشتہ دو سالوں سے ان ممالک میں پاکستانی کی ایکسپورٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔