
ایسٹ ویسٹ سینٹر اسلام آباد چیپٹر کے انتخابات، نئی قیادت منتخب
محمد بلال عباسی
جمعرات 15 مئی 2025
11:14
(جاری ہے)
الیکشن کا عمل سابقہ نائب صدر عثمان رفیق کی رہائش گاہ پر ہوا۔
ایسٹ ویسٹ سینٹر، جو امریکہ کی ریاست ہوائی میں واقع ہے، ایشیا، بحرالکاہل اور امریکہ کے عوام کے درمیان باہمی تعاون، تعلیم اور مکالمے کے ذریعے بہتر تعلقات اور افہام و تفہیم کو فروغ دیتا ہے۔ اسلام آباد چیپٹر، جو 2005 میں قائم ہوا، ایسٹ ویسٹ سینٹر ایسوسیا ایشن کا ایک فعال بازو ہے، جو ماحولیاتی تحفظ، قدرتی آفات میں امداد اور تعلیمی سرگرمیوں جیسے سماجی منصوبوں میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔ ایسٹ ویسٹ سینٹر کے پروگرام میں شرکت کرنے والے اور یونیورسٹی آف ہوائی امریکہ سے پڑھنے والے اس ایسوسی ایشن کے ممبر بنتے ہیں، اس ایسوسی ایشن کے دنیا میں 50 چیپٹرز ہیں۔ سبکدوش ہونے والے صدر ابو احمد عاکف سعید، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسد غفران، بانی صدر ڈاکٹر ارجمند فیصل نے نومنتخب قیادت کا خیرمقدم کیا۔ نئے صدر افضل خان مندوخیل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تمام ارکان کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلام آباد چیپٹر میں نئی توانائی اور مربوط سرگرمیوں کے ذریعے ہم اپنے ایلومنائی نیٹ ورک کو فعال اور بااثر بنانے کی کوشش کریں گے۔ ہم سب مل کر اسے علم، خدمت، اور تعاون کا ایک روشن مرکز بنائیں گے۔ اس موقع پر ممبران سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب جنرل سیکرٹری فیض پراچہ نے کہا کہ ہم اسلام آباد چیپٹر کو متحرک اور بامعنی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے — جہاں ایسٹ ویسٹ سینٹر کے ایلومنائی اراکین ایک دوسرے سے جڑیں، خیالات اور تجربات کا تبادلہ ہو، اور ایسے منصوبے شروع ہوں جو عالمی اثرات کے ساتھ مقامی سطح پرتبدیلی کا باعث بنیں۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
افواجِ پاکستان ڈیزاسٹر کا شکار قوم کے لیے امید کی کرن ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
سیرتِ مصطفیؐ کا پیغام اتحاد و اخوت اور خیر خواہی ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری
-
گلبرگ لاہور میں وکلا برادری کا گرینڈ ناشتہ، بار الیکشن مہم میں نئی سرگرمی
-
لاہور: جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں مادر مرحبا انور سلطانہ فری گائنی وارڈ کا افتتاح
-
چشن آزادی پروگرام ڈربن ساؤتھ افریقہ
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر پانی کی کمی، توانائی بحران جیسے مسائل کے خاتمے اور خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال کے تدارک کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا
-
راشد لطیف خان یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقاریب
-
جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال لاہورمیں یومِ آزادی کی پر وقار تقریب
-
پی آئی ٹی بی انکیوبیشن ونگ کے زیر اہتمام وزکڈز سمر کیمپ اختتام پذیر، 140 بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم
-
ریزلینٹ اینڈ رائزنگ پاکستان' مہم: بلوچستان سے اتحاد، شمولیت اور قومی یکجہتی کا پیغام
-
پولیس افسران کا فیصل آباد پریس کلب کا دورہ،
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.