باغبانپورہ خوفناک حادثے میں تیز رفتاری ،ون وے کی خلاف ورزی کا انکشاف

ڈمپر ڈرائیور کی تیز رفتاری اورون وے کی خلاف ورزی حادثے کا باعث بنی، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

جمعرات 15 مئی 2025 12:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)باغبانپورہ خوفناک حادثے میں تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے ۔حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے ،ڈمپر ڈرائیور کی تیز رفتاری اورون وے کی خلاف ورزی حادثے کا باعث بنی،ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث ڈمپرپر قابو نہ پاسکا،حادثے سے قبل آخری منٹ سٹاپ پر دونوں اطراف ون وے کی خلاف ورزی کی گئی،حادثے سے پہلے رکشہ یوٹرن پر کھڑا تھا،کیری ڈبے نے بھی ون وے کی خلاف ورزی کی۔

(جاری ہے)

تیز رفتاری کے باعث ڈمپر رکشے پر الٹ گیا جس سے 5 افراد جاں بحق،4زخمی ہوئے۔ڈمپر ڈرائیور کے خلاف قتل بالسبب ،غفلت سے ڈرائیونگ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :