Live Updates

شام تمام فرقوں کے لیے صرف امن کا گہوارہ بنے گا ، احمد الشرع

یہ وطن اپنے تمام شہریوں کا ہے، خواہ وہ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتے ہوں،انٹرویو

جمعرات 15 مئی 2025 13:58

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء) شامی صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ ان کا ملک صرف امن کا گہوارہ بنے گا۔شام کے روشن مستقبل کا آغاز اب ہو چکا ہے، آج سے ایک نئے شام کی تعمیر کا سفر شروع ہو گیا ہے۔عرب ٹی سے گفتگومیں انھوں نے مزید کہا شام اب جنگ کا میدان نہیں بنے گا اور ہم اپنی قوم کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے ،یہ وطن اپنے تمام شہریوں کا ہے، خواہ وہ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتے ہوں۔

(جاری ہے)

شامی صدر نے کہا کہ ہماری خوشی صرف پابندیاں ختم ہونے پر نہیں بلکہ عرب اقوام کے اتحاد اور ان کے ہمارے ساتھ کھڑے ہونے پر بھی ہے۔انھوں نے زور دیا کہ شام نے اپنی جدید تاریخ میں ایک الم ناک مرحلہ گزارا ہے، جو اس نظام کے تحت تھا جس کا سقوط ہوا۔احمد الشرع نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ہم نے اس تلخ حقیقت کا علاج کرنے کے لیے ترجیحات مقرر کیں جس کا شام شکار تھا ... ہم بند دروازے کھولنے میں کامیاب ہوئے اور عرب و مغربی ممالک کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات کے لیے راستے ہموار کیے۔ان کا کہنا تھا ہم سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہیں، اور ہم تمام سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات