Live Updates

کینیا کی تارکین وطن نے برطانیہ میں مستقل قیام کیلئے قانونی جنگ جیت لی

جمعرات 15 مئی 2025 14:43

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)کینیا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن نے برطانیہ میں مستقل قیام کیلئے قانونی جنگ جیت لی، اس کے سیاسی پناہ کے دعوے کو فیصلوں میں ٹائپنگ کی غلطیوں کے باعث مسترد کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شادی شدہ پناہ گزین جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا نے 2018 میں افریقی ملک سے اس وقت راہ فرار اختیار کی جب اسکے خاندان کو اسکے معاشقہ کا علم ہوا اسے خدشہ تھا کہ اگر وہ کینیا واپس جاتی ہے تو اس کا شوہر اسے جان سے مار دیگا۔

(جاری ہے)

ہوم آفس کی طرف سے اس کے کیس کو مسترد کیے جانے کے بعد اس نے امیگریشن اینڈ اسائلم چیمبر کے پہلے درجے کے ٹریبونل میں اپیل دائر کی اس کے کیس کو اس موقف پر خارج کیاگیا کہ وہ افریقہ میں تحفظ حاصل کر سکتی ہے لیکن آپر ٹیر ٹربیونل نے اس کے دعووں کو مسترد کرنے والے فیصلے میں کئی غلطیاں اور شواہد میں غلط بیانیاں پائی گئیں۔دوبارہ کیس کی سماعت کا حکم ہوا اور کیس کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی گئی اپر ٹربیونل کے جج ڈیوڈ پک اپ نے فیصلے میں کئی بڑی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں فیصلے کو برقرار رکھنے کی اجازت دینا غیر منصفانہ ہوگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات