Live Updates

ٹرمپ کے بیانات سے دلی میں سناٹا چھا گیا، خورشید قصوری

دنیا اتنی بے وقوف نہیں کیونکہ اس کو پتہ ہے کہ جتنی جنگیں ہوئی ہیں وہ کشمیر پر ہوئی ہیں‘ انٹرویو

جمعرات 15 مئی 2025 14:50

ٹرمپ کے بیانات سے دلی میں سناٹا چھا گیا، خورشید قصوری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہاہے کہ ٹرمپ کے بیانات سے دلی میں سناٹا چھا گیا، اتنی معصومانہ چیز تو نہیں ہے کہ ان کو سمجھ نہیں آ رہی،دنیا اتنی بے وقوف نہیں کیونکہ اس کو پتہ ہے کہ جتنی جنگیں ہوئی ہیں وہ کشمیر پر ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے رپیٹڈلی کہہ دیا تھاکہ ہماری پالیسی ہے کووڈ، پرو، کو پلس۔

جو تم کرو گے ہم اس سے زیادہ کریں گے، بتایا ہوا تھا، کہ جی ہم نے ان پہ کیا، انھوں نے ہم پر کر دیا، پاکستان نے تو کہا تھا کہ اگر آپ کریں گے تو ہم جواب دیں گے، امریکی صدر ٹرمپ کے جو بیانات ہوئے ہیں اس سے تو سناٹا چھا گیا ہے دلی میں، دنیا اتنی بے وقوف نہیں کیونکہ اس کو پتہ ہے کہ جتنی جنگیں ہوئی ہیں وہ کشمیر پر ہوئی ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات