Live Updates

کرنل صوفیہ قریشی کے حوالے سے متنازعہ تبصرہ:بی جے پی وزیر کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

جمعرات 15 مئی 2025 16:52

بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہائیکورٹ نے کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں متنازعہ بیان پر بی جے پی وزیر وجئے شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی مسلمان کرنل صوفیہ قریشی نے پاک بھارت حالیہ لڑائی کے دوان فوجی ترجمان کے طور پر ذمہ داری اداکی اور ذرائع ابلاع کو بریفنگ دیتی رہی ۔ وجئے سنگھ نے ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دورن صوفیہ کو پاکستانیوں کی بہن قرار دیا تھاجس پر انکے خلاف بھارت میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے گزشتہ روز معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ جئے سنگھ کے خلاف ہرحال میں ایف آئی آر ہونی چاہیے ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات