Live Updates

راجوری ،بھارتی پولیس اہلکار مردہ پایا گیا

جمعرات 15 مئی 2025 16:52

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک بھارتی پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی لاش پراسرار حالات میں برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لاش ضلع کے پنجہ چوک کے قریب دی سمرن ہوٹل کے گیٹ کے سامنے سے ملی۔ متوفی کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل نریش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔حکام نے لاش کو طبی قانونی کارروائی کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کر دیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات