Live Updates

چوہدری لطیف اکبر کا شمار آزاد جموں وکشمیر کے سینئر پارلیمنٹرین میں ہوتا ہے،شگفتہ نورین کاظمی

جمعرات 15 مئی 2025 16:52

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)نائب صدر وممبر آرگنائزنگ کمیٹی پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ آزاد جموں وکشمیر شگفتہ نورین کاظمی نے کہا ہے کہ سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں ریلی جیوے جیوے پاکستان مظفرآباد تا چکوٹھی ملی جوش وجذبے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جو کہ خوش آئند ہے چوہدری لطیف اکبر کا شمار آزاد جموں وکشمیر کے سینئر پارلیمنٹرین میں ہوتا ہے وہ بھٹو خاندان کے ویژن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ریلی سے وزراء حکومت سید بازل علی نقوی اور سردار محمد جاوید ایوب کا خطاب بھی کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے ہماری مسلح افواج پاکستان نے بھارت کو دندان شکن جواب دے کر دنیا کو واضح پیغام دیا کہ ہم کسی کے سامنے نا تو جھکنے والے ہیں اور نہ ہی ڈرنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج پاکستان دنیا کی نمبر ون فوج ہے ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اگر بھارت نے دوبارہ کوئی ایسا ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو بھارت کو ایسا کرارا جواب دیا جائے گا کہ اس کی آنے والی نسلیں ہماری مسلح افواج اور پاکستان کے نام سے بھی ڈریں گی پوری پاکستانی وکشمیری قوم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات