Live Updates

ضلع راجوری میں بھارتی پولیس ہیڈ کانسٹیبل مردہ حالت میں پایا گیا

جمعرات 15 مئی 2025 16:56

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی نعش پراسرار حالات میں برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نعش ضلع کے پنجہ چوک کے قریب دی سمرن ہوٹل کے گیٹ کے سامنے سے ملی۔ متوفی کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل نریش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔حکام نے نعش کو طبی قانونی کارروائی کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کر دیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات