وائس چانسلر کا ہائی ٹیک لیب، ڈائیگناسٹک سنٹر اور ڈسپنسری کا دورہ،صحت و تندرستی کی سہولیات بہتر بنانے کا عزم

جمعرات 15 مئی 2025 16:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آبادپروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے ہائی ٹیک لیبارٹری، ڈائیگناسٹک سنٹر اور یونیورسٹی ڈسپنسری کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد طالبات، تدریسی و غیر تدریسی عملے کی صحت کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ طلبہ و عملے کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے اور جامعہ بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر میں موجود جدید آلات کے درست استعمال اور معیار کا تفصیلی مشاہدہ کیا اور عملے کو بین الاقوامی معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ وائس چانسلر نے ڈسپنسری میں موجود ادویات، مریضوں کے ریکارڈ اور صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :