Live Updates

جامعہ کشمیر،آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہارتشکر تقریب 16مئی کوہوگی

افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ تقریب سے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم حیدربخاری خصوصی خطاب کرینگے قوم بھارت کی اشتہال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتی ہے، وائس چانسلر

جمعرات 15 مئی 2025 17:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی میں وطن عزیز پاکستان اور آزاد کشمیر پر بھارت کی جانب سے کئے جانے والے بزدلانہ حملوں کے خلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے کل مورخہ 16مئی 2025بروز جمعہ المبارک دن ساڑے دس بجے سٹی کیمپس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری خصوصی خطاب کریں گے۔

ترجمان جامعہ کشمیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کے زیر اہتمام معرکہ حق میں پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور اسکے جارحانہ عزائم اور غرور کو خاک میں ملانے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور اظہار یکجہتی کیلئے مورخہ 16مئی 2025دن ساڑے دس بجے جامعہ کشمیر سٹی کیمپس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری ،پرنسپل آفیسران،ڈین،فیکلٹی ممبران، سربراہان شعبہ جات،یونیورسٹی آفیسران، ملازمین ، طلبہ سمیت گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد، گورنمنٹ فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد،شہر کے مختلف پرائیویٹ کالجز کے اساتذہ کرام اور طلبا و طالبات شریک ہونگے۔ اس تقریب کے شرکا مسلح افواج پاکستان کو جرات و بہادر ی کی لازوال داستان رقم کرنے پر جہاں خراج تحسین پیش کریں گے وہاں اس بات کا بھی اظہار کریں گے کہ ہماری بہاد رمسلح افواج نے بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کیا اور پوری قوم کا سر فکر سے بلند کردیا۔

انڈیا نے پہلگام واقعہ کو بہانہ بنا کر ہم پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی لیکن بہادر سپ سالار ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جراتمندانہ کردار ادا کرتے ہوئے دشمن کو اسکی زبان میں ایسا جواب دیا کہ وہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات