Live Updates

وفاقی وزیرہاوسنگ کی زیر صدارت پی ایچ اے ایف کے 59 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

جمعرات 15 مئی 2025 17:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت ہاسنگ اینڈ ورکس اسلام آباد میں پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن (پی ایچ اے ایف) کے 59 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) کے اجلاس کی صدارت کی۔ترجمان کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں 58 ویں بی او ڈی اجلاس کے منٹس کی توثیق اور اسلام آباد میں آئی 16/3 منصوبے پر بی ٹائپ، بلاکس 19 سے 24 کی اضافی لاگت پر تاخیر سے ادائیگی پر عائد کردہ چارجز کی چھوٹ کی اجازت شامل تھی جس کی بورڈ نے متفقہ طور پر منظوری دی۔

کوئٹہ میں پی ایچ اے ایف کے کچلاک روڈ پروجیکٹ میں تجارتی مرکز کا آغاز اور تعمیر کے معاملے پر بورڈ نے اظہارِ دلچسپی (ای او آئی) کی ہدایت کی۔ بورڈ نے گذشتہ بی او ڈی کے فیصلے کے مطابق سلک بینک سے فنڈز منتقل کرنے کی بھی منظوری دی۔

(جاری ہے)

یہ ایک شفاف بولی کے عمل کے ذریعے مسابقت کے تحت متعدد بینکوں کی جانب سے پیش کی گئی بڈز پر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، بورڈ نے اسلام آباد میں آئی -12/1 منصوبے کے لئے فنڈز کے شارٹ فال کو دور کرنے کے لئے دیگر منصوبوں سے وسائل کو ری لوکیٹ سے قلیل مدتی لون فنڈنگ کی منظوری دی اس کا مقصد ٹھیکیداروں کی بقایا ادائیگیوں کو کلیر کرنا ہے۔

مخصوص بجٹ کے ہیڈز میں اضافی فنڈز کی بحالی کا مقصد ہموار مالی کارروائیوں کو یقینی بنانا ہے۔ پی ایچ اے ایف کی جانب سے جوائنٹ وینچر (جے وی) اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (پی پی پی) کی پالیسی اپنانے کے حوالے سے بورڈ نے میمورنڈم آف ایسوسی ایشن (ایم او اے) اور آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن پر نظر ثانی کے ساتھ آگے بڑھنے کا عزم کیا۔ اس اقدام کا مقصد ایک زیادہ لچکدار ترقیاتی ماڈل متعارف کرانا ہے، خاص طور پر مختص کردہ تجارتی مراکز کے لئے، مستقبل کے منصوبوں کو مالی طور پر قابل عمل بنانا اور عوامی فلاح و بہبود کے مقاصد کو مدنظر رکھنا شامل ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات