عوام کی فلاح و بہبود ،قانون کی بالا دستی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسسٹنٹ کمشنر پشین

جمعرات 15 مئی 2025 19:32

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پشین نعمت اللہ خان ترین نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور قانون کی بالا دستی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اسسٹنٹ کمشنر پشین کے منصب کا چارج سنبھالنے کے بعد پشین پریس کلب کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشین کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے جائیں گے۔

اور اپنے منصب سے متعلق تمام تر ذمہ داریوں کو بخوبی نبھاتے ہوئے قانون کی بالادستی قائم کی جائے گی۔جبکہ عوام کو زندگی کے تمام تر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے رہیں گے۔جبکہ منشیات فروشی، رہزنی، ڈکیتی، اشیائ خوردونوش کی غیر معیاری فروخت گرانفروشی، تجاوزات سمیت تمام قانون شکن عناصرکی سرکوبی کرتے ہوئے قانون کی رو سے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود سمیت قانون کی بالا دستی اولین ترجیحات میں شامل ہے،جس کی روشنی میں اپنی بساط کے مطابق مفاد عامہ کی خاطر تمام تر موثر اقدامات کیے جائیں گے، سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد اشیائ خوردونوش کے معیارپر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا منشات فروشوں اورشرپسند عناصر کے سرکوبی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں گے، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود سمیت قانون کی بالادستی کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے جائیں گے،جبکہ عوامی شکایات کے بروقت آزالے کے لئے ہمارے دفترکے دروازے عوام کے لیے ہمہ وقت کھلے رہیں گے۔