Live Updates

پاکستان میں 900فٹ بلندی پر کیا گیا خطرناک ریسکیو آپریشن کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بن گیا

جمعرات 15 مئی 2025 23:00

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)پاکستان میں 900فٹ بلندی پر کیا گیا خطرناک ریسکیو آپریشن کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بن گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائر کو کانز فلم فیسٹول میں پیش کیا جائے گا۔محمد علی نقوی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خبر کی اطلاع دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری نئی دستاویزی فلم ہینگنگ بائے اے وائر کانز فلم فیسٹول کا حصہ بن گئی ہے۔فلمساز نے بتایا کہ یہ فلم میرے لئے بہت اہم ہے کیونکہ یہ فلم اگست 2023 میں پاکستان میں پہاڑوں کے درمیان زمین سی9 سو فٹ کی بلند پر کئے گئے ایک خطرناک ریسکیو آپریشن پر مبنی ہے جس میں ایک کیبل کار جس میں اسکول کے 6بچے موجود تھے رسی ٹوٹ جانے کی وجہ سے ہوا میں لٹک گئی تھی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس دستاویزی فلم کو بنانے میں مدد کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات