اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات2پرچے لیے گئے

جمعرات 15 مئی 2025 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے دسویں روز شام کی شفٹ میں سائنس جنرل گروپ کا انگلش (نارمل)پرچہ دوم اور انگلش (ایڈوانسڈ)پرچہ دوم لیے گئے۔ چیئرمین اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی غلام حسین سوہو نے تمام سینٹر سپرنٹنڈنٹس، سینٹر کنٹرول آفیسرز اور ویجی لینس آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ امتحانی عمل کو پرامن، شفاف اور بلاتعطل بنانے اور طلبہ کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔

چیئرمین انٹربورڈ کراچی غلام حسین سوہو کی خصوصی ہدایات پر کنٹرول روم کمیٹی کے رکن پروفیسر عمران شاہ اورسپرنٹنڈنٹ ریاض حلیم پر مشتمل ٹیم نے گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج نمبر2 بفرزون سیکٹر 15-B میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا جہاں یہ بات مشاہدے میں آئی کہ طلبہ رول نمبرز کی ترتیب سے نہیں بیٹھے ہوئے ہیں جس کی نشاندہی امتحانی مرکز کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

مذکورہ امتحانی مرکز سے ایک شخص اصل امیدوار کی جگہ پرچہ دیتے ہوئے بھی پکڑا گیا۔ دریں اثنا کنٹرول روم کے آن لائن ویریفکیشن سسٹم کے ذریعہ بھی گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج گلستان جوہر نمبر ایک اور گورنمنٹ سپریئر کامرس کالج شاہ فیصل کالونی نمبر دو سے ایسے دو افراد کو پکڑا گیا جو اصل امیدواروں کی جگہ امتحان دے رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :