لاڑکانہ اسٹیشن روڈ پر پولیس اہلکار کی جانب سے وفاق کی سرکاری ملکیت کروڑوں روپے میں فروخت کرنے کا انکشاف

وفاقی محکمہ متروکہ وقف املاک کے سابق ایس ایس پی لاڑکانہ کے ریڈر اور تعمیراتی کام کرانے والے شہریار شیخ کو نوٹس جاری کردیا ایس ایس پی لاڑکانہ کو قبضہ ختم کرانے اور سرکاری پلاٹ پر تعمیراتی کام رکوانے کا حکم تاہم ایس ایس پی لاڑکانہ کا پولیس اہلکار سے قبضہ ختم کرانے سے انکار

جمعرات 15 مئی 2025 22:15

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)لاڑکانہ اسٹیشن روڈ پر پولیس اہلکار شہاب الدین جکھڑ کی جانب سے وفاق کی سرکاری ملکیت کروڑوں روپے میں فروخت کرنے کا انکشاف ہواہے۔اس ضمن میں وفاقی محکمہ متروکہ وقف املاک کے سابق ایس ایس پی لاڑکانہ کے ریڈر اور تعمیراتی کام کرانے والے شہریار شیخ کو نوٹس جاری کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ کو قبضہ ختم کرانے اور سرکاری پلاٹ پر تعمیراتی کام رکوانے کا حکم دے دیاگیاتاہم موجودہ ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودہری نے پولیس اہلکار شہاب الدین جکھڑ سے قبضہ ختم کرانے سے انکار کردیاہے۔

ذرائع نے بتایاکہ نوٹس جاری ہونے کے باوجود پولیس اہلکاروں کی سرپرستی میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری۔سابق ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش اور اس کے ریڈر شہاب الدین جکھڑ نے رات کی اندھیری میں لاڑکانہ کے شہید صحافی منیر سانگی کے چچا مجیب سانگی کو تشدد کا نشانہ بناکر ہوٹل پر قبضہ کرلیا تھا۔قبضہ مافیا نے اسٹیشن روڈ پر قائم دکان شہریار شیخ کو کروڑوں روپے میں فروخت کی تھی، جو کہ غیر قانونی ہے،