غ*تھانہ کی سطح پر شکایات کے حل میں تاخیر کرنے والے 14 افسران کھلی کچہری میں طلب

جمعرات 15 مئی 2025 22:20

=لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2025ء) ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے تھانہ کی سطح پر عوامی مسائل بروقت حل نہ کرنے پر14 افسران کھلی کچہری میں طلب کر لیئے۔انہوںنے شکایات کے حل میں تاخیر کرنے والے افسران سے سخت بازپرس کی۔ شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر ایس ایچ او سمیت تھانہ نوانکوٹ کے تھانیداروں کو دفتر طلب کیا گیا۔

مقررہ وقت میں کارروائی نہ کرنے پر تھانہ سبزہ زار کے انویسٹی گیشن آفیسر کوبھی دفتر طلب کیا گیا۔ تھانہ پر ناقص نگرانی رکھنے پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت کی بھی سرزنش کی گئی۔ فیصل کامران نے تھانہ کی سطح پربرقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے اور میرٹ پر مسئلہ حل نہ کرنے والوں کو قانون کے مطابق احتساب کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں وراثتی جائیداد،فراڈ، لڑائی جھگڑے سمیت دیگر شکایات بھی موصول ہوئیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کی موجودگی میں براہِ راست اور ویڈیو لنک سے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ فیصل کامران کا کہنا تھا کہ شہریوں کی درخواست پر کارروائی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کو پریشان کرنے والے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ شہری پولیس سے متعلق شکایت کی صورت میں براہ راست میرے پاس آئیں۔

متعلقہ عنوان :