غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا ء کی مہم جاری،مزید13 ہزار سے زائد باشندے ڈی پورٹ

جمعرات 15 مئی 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلاء کی مہم جاری ،صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت مزید13 ہزار 442 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ انخلاء مہم کے دوران 13 ہزار 520 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے جبکہ 78 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید بتایا کہ لاہور میں 05 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہناہے کہ سکیورٹی ہائی الرٹ اور تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلاء کی پالیسی پر عمل پیرا اور انخلاء عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :