حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان ، پٹرول کی قیمت برقرار

جمعہ 16 مئی 2025 02:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) حکومت نے پٹرول کی قیمت 252.63 روپے فی لیٹر برقرار رکھنے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش کی بنیاد پر 16 مئی سے شروع ہونے والے پندرہ دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 256.64 روپے سےکم ہو کر 254.64 روپے ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :