سیلف ڈرائیونگ گاڑیاں مستقبل قریب میں سعودی عرب پہنچ جائیں گی،ایلون مسک

جمعہ 16 مئی 2025 10:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ٹیسلا کمپنی کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ سیلف ڈرائیونگ گاڑیاں مستقبل قریب میں سعودی عرب پہنچ جائیں گی۔اردو نیوز کے مطابق ان کا یہ بیان کمپنی کی جانب سے اپنی ٹیکنالوجیز کو نئی منڈیوں میں وسعت دینے کے منصوبوں کے تحت سامنے آیا ہے۔ان منڈیوں میں سعودی عرب بھی شامل ہے جو سمارٹ ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی کو اپنانے کے حوالے سے ابھرتی ہوئی منڈی شمار ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ریاض میں منعقدہ سعودی، امریکی سرمایہ کاری فورم کے دوران نشست میں ٹیسلا اور سپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک اور سعودی وزیر برائے مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ السواحہ شریک ہوئے۔نشست کے دوران ایلون مسک نے وضاحت کی کہ انسان نما روبوٹس پیداواری عمل میں انقلابی حیثیت رکھتے ہیں جو عالمی معیشت کے حجم کو دس گنا بڑھا سکتے ہیں اور ایک ایسے معاشی نظام کی بنیاد رکھ سکتے ہیں جو فراوانی اور بلند آمدنی پر مبنی ہو۔