نامناسب انداز میں کیوں چھوا، اداکارہ سارہ عمیر نے ہدایت کار کو تھپڑ جڑ دیا

جب شوبز کی دنیا میں نئی نئی آئی تھی تو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار نے بار بار نامناسب انداز سے چھوا تھا

جمعہ 16 مئی 2025 12:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)اداکارہ سارہ عمیر نے نا مناسب انداز میں چھونے پر ہدایتکار کو تھپڑ رسید کر دیا۔اداکارہ سائرہ عمیر نے مقامی ٹی وی چینل پر ایک انٹرویو کے دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک نامناسب واقعے کے بارے میں کھل کر بات کی، اداکارہ نے بتایا کہ جب شوبز کی دنیا میں نئی نئی آئی تھی تو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار نے بار بار نامناسب انداز سے چھوا تھا۔

سارہ عمیر نے بتایا کہ سندھ کے ایک دور دراز قصبے میں شوٹنگ کے دوران ہم کھانا کھانے میز پر بیٹھے تھے تو اچانک ہدایت کار نے میز کے نیچے سے مجھے چھوا، میں ہڑبڑا گئی اور سمجھی یہ غلطی سے ہوگیا ہوگا لیکن پھر بھی میں اس کرسی سے اٹھ کر میز کی دوسری طرف والی کرسی پر جاکر بیٹھ گئی تھی۔

(جاری ہے)

سارہ عمر نے بتایا کہ میز چھوٹی ہونے کے باوجود ہدایت کار نے انہیں دوبارہ ٹیبل کے نیچے سے چھوا جس پر وہ بہت پریشان ہوئیں، مجھے پہلے لگا تھا کہ ہدایت کار سے شاید غلطی سے ہوا ہوگا لیکن جگہ تبدیل کرنے کے باوجود یہی حرکت کی تو یقین ہو گیا کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اگلے روز شوٹنگ کے دوران وہی ہدایت کار تمام اداکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے انہیں نامناسب انداز سے چھو رہا تھا، جب اس نے مجھے بھی نامناسب انداز میں چھوا تو میرا غصہ برداشت سے باہر ہو گیا اور سب کے سامنے ہدایت کار کو تھپڑ جڑ دیا۔سارہ عمیر نے بتایا کہ میں نے اس ڈرامے میں بھی کام کرنے سے صاف کرتے ہوئے وہاں سے چلی گئی تھی، اس ہدایت کار کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ وہ کس ڈرامے کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :