محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا (سابقہ فاٹا سیکرٹریٹ) میں یو م تشکر کی مناسبت سے تقریب اور واک کا انعقاد کیا گیا

جمعہ 16 مئی 2025 12:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا (سابقہ فاٹا سیکرٹریٹ) میں یو م تشکر کی مناسبت سے تقریب اور واک کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے سیکرٹری محمد خالد،افسران و اہلکاروں نے شرکت کی ۔ تقریب میں محکمہ صحت کے افسران نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں شہداکے درجات کی بلندی اور پاکستان کی سلامتی و بقا کے لیے دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب سے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے سیکرٹری محمد خالدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی جرات و بہادری نے پاکستان کو دنیا بھر میں سرخرو کیا۔انہوں نے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے افواج کے ساتھ ہر شہری پرعزم ہے، حالیہ معرکے میں پراپیگنڈا وار کا بھی پاکستانیوں نے بھرپور و موثر جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن اللہ کے حضور خصوصی شکر ادا کررہے ہیں جس نے ہر محاذ پر ہمیں کامیابی دی، دشمن کے لیے پیغام ہے کہ وطن کی سلامتی کے لیے ہم متحد اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔ تقریب کے اختتام پر اظہار یکجہتی کے لیے واک کی گئی۔