بھارتی ریاست پنجاب میں ہندوتواغنڈوں کے حملے میں مسلم سوڈانی طالبعلم قتل

جمعہ 16 مئی 2025 16:08

پھگواڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) بھارتی ریاست پنجاب میں ہندوتوا غنڈوں کے حملے میں سوڈان سے تعلق رکھنے والے 25سالہ مسلم طالب علم کوقتل اور ایک کو شدید زخمی کر دیا گیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پنجاب کے علاقے پھگواڑہ میں پرائیویٹ یونیورسٹی کے قریب محمد وڈا بالا یوسف احمد کو چاقو کے وار کر کے قتل کردیا گیا اور احمد محمد نور احمد حسین کو شدید زخمی کر دیا گیا جس سے ریاست میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ستنام پورہ پولیس سٹیشن میں درج ایف آئی آر اور زخمی طالب علم احمد محمد نور احمد حسین کے بیان کے مطابق وہ اور متاثرہ طالبعلم یوسف احمد 2 سوڈانی طالبات کے ساتھ نماز فجرادا کرنے کے بعد واپس آرہے تھے کہ اس دوران ہندوتواغنڈوں کے ایک گروپ نے انہیں روک کر طالبات کو ہراساں کرنا شروع کر دیا، جب انہوں نے مداخلت کی تو غنڈوں نے انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور چاقوسے حملہ کیا جس سے یوسف احمد سینے میں چاقو لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے دوسرے طالبعلم احمد نور کی حالت تشویشناک بتاتی جاتی ہے۔