سمبڑیال پولیس کی کارروائی، اوورلوڈنگ کرنے پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور گرفتار

جمعہ 16 مئی 2025 16:20

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) سمبڑیال پولیس نےاوورلوڈنگ کرنے پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کوگرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سمبڑیال ڈسکہ روڈ پر ٹریکٹرٹرالی پر انتہائی زیادہ بھوسہ لوڈ کر رکھا تھاجس کا پھیلائو سڑک کی دونوں طرف بہت زیادہ تھا۔

(جاری ہے)

تھانہ سمبڑیال پولیس نے ڈرائیور جمشید کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا اور مزید کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :