سمبڑیال ، گندم کی باقیات کو آگ لگانے پر ایک شخص كے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 16 مئی 2025 16:50

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) محکمہ زراعت سمبڑیال نے کارروائی کے دوران گندم کی باقیات کو آگ لگانے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ذیشان گورائیہ نے متعلقہ پٹواری شہریار کے ہمراہ کارروائی کے دوران گائوں بلوچک میں 3ایكڑ گندم کی باقیات کو آگ لگانے پر حسن محمود کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔ تھانہ سمبڑیال پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :