بیرون ملک فنڈ ریزنگ کیلئے جانا ہے، علیمہ خانم نے عدالت سے رجوع کرلیا

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بیرون ملک جانے کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کر دی، شوکت خانم ہسپتال اور نمل کیلئے فنڈ ریزنگ تقریبات میں شرکت کرنی ہے، درخواست میں موقف

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 16 مئی 2025 16:30

بیرون ملک فنڈ ریزنگ کیلئے جانا ہے، علیمہ خانم نے عدالت سے رجوع کرلیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 مئی 2025)بیرون ملک فنڈ ریزنگ کیلئے جانا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے عدالت سے رجوع کرلیا، علیمہ خانم نے بیرون ملک جانے کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کر دی،عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شوکت خانم ہسپتال اور نمل کیلئے فنڈ ریزنگ تقریبات میں شرکت کرنی ہے۔

لہٰذا دو ہفتوں کیلئے برطانیہ جانے کی اجازت دی جائے۔علیمہ خانم نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ رفاعی ادارے نمل یونیورسٹی کی گورننگ بورڈ کی ممبر ہوں۔ بیرون ملک عطیات اکٹھے کرنے جانا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عدالت سے 3 جون 2025 تک بیرون ملک جانے کی درخواست کی ہے۔عدالت نے پراسیکیوشن ٹیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل 17 مئی تک کیلئے ملتوی کردی جس میں فریقین اپنے دلائل پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اورپی ٹی آئی رہنماءرﺅف حسن کے نام سفری پابندیوں سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے علیمہ خان کو بیرون ملک جانے کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔جسٹس خادم حسین سومرو نے علیمہ خان کی درخواست پر فیصلہ سنایاتھا۔ وکیل ایڈووکیٹ علی بخاری، خالد یوسف چوہدری اور نیاز اللہ نیازی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

عدالت نے علیمہ خان کو ہدایت دی کہ وہ بیرون ملک سفر کیلئے متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں تاکہ ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات روف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیاتھا۔عدالت نے روف حسن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار دیدیا گیا تھا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے روف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی تھی۔ روف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔وکیل کے مطابق روف حسن کینسر سروائیور ہیں اور انہیں ہر چھ ماہ بعد برطانیہ میں طبی چیک اپ کیلئے جانا ہوتا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا تھا کہ ایف آئی اے کی سفارش پر ڈی جی امیگریشن نے 26 اگست 2024 کو ان کا نام پی سی ایل میں شامل کیا حالانکہ پٹیشنر کے خلاف درج ایف آئی اے کیس میں وہ ضمانت پر ہیں اور ریاست نے ان کی ضمانت منسوخی کی کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی تھی۔

جسٹس انعام امین منہاس نے روف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی تھی۔ روف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ٹرائل کورٹ روف حسن کی درخواست پر قانون کے مطابق جلد فیصلہ کرے۔