Live Updates

ڈیرہ مراد جمالی ،ڈیرہ مراد جمالی میں یوم تشکر کے حوالے سے تقریب میں ڈپٹی کمشنر نےپرچم کشائی کی

جمعہ 16 مئی 2025 17:44

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ملک بھر کی طرح ڈیرہ مراد جمالی میں بھی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد کاکڑ کی زیرِ قیادت اسمبلی ہال میں افواجِ پاکستان کی سفارتی و فوجی محاذ پر کامیابی پر اظہارِ تشکر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر منیر احمد کاکڑ نےپرچم کشائی کی جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔

تقریب میں شہری ایکشن کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے چیئرمین میر محمد رحیم لہڑی،علامہ عبد الحکیم انقلابی،عبدالرازق بنگلزئی،محمد شریف ابڑو،سید گل شاہ،شہری اتحاد کے چیئرمین حافظ سعید بنگلزئی،مولانا نواب دین ڈومکی،مولانا رستم نورانی ،ضلعی افسران، سول سوسائٹی صحافیوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،تقریب میں ملک کی سلامتی اور افواجِ پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر منیر احمد کاکڑ،ڈی ڈی او چھتر جاوید شریف عمرانی،علامہ عبد الحکیم انقلابی ،مولانا نواب دین ڈومکی سمیت دیگر نے کہا کہ یومِ تشکر ہمیں اپنی قومی کامیابیوں پر فخر کرنے اور مستقبل میں مزید اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کا پیغام دیتا ہے ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن پوری قوم کے لیے باعثِ فخر و اطمینان ہے،پاک فوج نے ازلی دشمن کو معرکہ " بنیان مرصوص" میں تاریخی شکست دے کے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج پر فخر کرتی ہے، جو ہر محاذ پر دشمن کو مؤثر جواب دے رہی ہیں، تقریب میں مختلف اسکولوں کے طلبہ نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیئے تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات