
ایوان تجارت میں یومِ تشکر کی تقریب،تاریخی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی اور شہداکیلئے خصوصی دعائیں
جمعہ 16 مئی 2025 17:47
(جاری ہے)
شرکانے وطن عزیز کی سرحدوں کے محافظ شہداکے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ ملک کی تاجر و صنعتی برادری افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تشکر صرف شکرگزاری کا ہی دن نہیں بلکہ قوم کی اجتماعی افتخار، اتحاد اور افواج پاکستان سے بے لوث محبت کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن کے خلاف حالیہ تاریخی کامیابی پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، اعلی تیاری اور غیر معمولی حب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا اور دنیا بھر کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان ایک مضبوط، باوقار اور ناقابل تسخیر ملک ہے۔سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے کہا کہ پاک فوج کی بہادری، جذبہ قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وطن عزیز کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداران نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا گہرا تعلق قومی سلامتی سے ہے اور ایک مضبوط فوج ہی امن و خوشحالی کی ضمانت ہے۔
مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا بڑا اضافہ
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: رواں کاروباری ہفتے 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 120,506 رہی
-
پنجاب بھرمیں1409ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق1697زخمی ہوئے
-
پشاور، چینی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو 190روپے کی ہوگئی
-
چینی کی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 14.03 فیصد کمی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہوگئی
-
اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا؛ اسٹیٹ بینک
-
عید سے قبل پنجاب میں مہنگائی کا جن پھر سے بے قابو
-
ایس ای سی پی نے تمام کمپنیوں کے لیے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مزید مہنگے
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 900 روپے اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.03 فیصد اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.