ہری پور ،خانپور ڈیم میں کشتی حادثہ میں پانچ افراد کو بچانے والے شخص کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا

جمعہ 16 مئی 2025 17:49

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ہری پور خانپور ڈیم میں کشتی حادثہ میں پانچ افراد کو بچانے والے شخص کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا ۔ ڈی سی ہری پور کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس نے خانپور ڈیم پر گزشتہ سال یکم مئی کوکشتی حادثے میں پانچ افراد کو ریسکیو کرنے پر محمد معتصم سکنہ درہ خانپور کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا۔ اور انسانی جانیں بچانے پر محمد معتصم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ \378