چنیوٹ، سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام یوم تشکر و فتح مبین کے موقع پر سیمینارکا انعقاد

جمعہ 16 مئی 2025 18:52

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) چنیوٹ میں سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام یوم تشکر و فتح مبین کے موقع پر سیمینارکا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

ممبر صوبائی اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی،مولانا نعمان ضیاء فاروقی، صدر سنی علماء کونسل چوہدری محمد سعید،قاری طاہر رشید ضلعی صدر پاکستان راہ حق پارٹی،مفتی افضال،مولانا شبیر عثمانی،مولانا خلیل اشرفی،مفتی علاوالدین، تاجر اتحاد سے صدر مسلم بازار شیخ محمد ندیم،صدر ریلبازار چوہدری اصغر جٹ سمیت مقامی علماء اکرام،تاجر برادری،سول سوسائٹی،وکلاء نے شرکت کی شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی افواجِ پاکستان کی کامیابی پر زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر مولانا محمد الیاس چنیوٹی،مولانا نعمان ضیاء فاروقی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ اللہ نے پاکستان اور افواجِ پاکستان کو اس معرکہ حق میں سرخرو کیا بحیثیت قوم ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے۔\378