Live Updates

بھارت اورپاکستان کا اعتماد سازی کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ

الرٹ کی سطح کم کرنے کے لیے اعتماد سازی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا،بھارتی فوج

جمعہ 16 مئی 2025 19:07

بھارت اورپاکستان کا اعتماد سازی کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز)کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھارتی فوج کا اہم بیان سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت اور پاکستان نے اعتماد سازی کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی فوج کے مطابق پاکستان اور بھارت نے الرٹ کی سطح کم کرنے کے لیے اعتماد سازی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات