سعودی عرب کے نیوم کے لیے نئے سربراہ کا تقرر

جمعہ 16 مئی 2025 19:07

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)خودمختار سعودی دولت فنڈ پی آئی ایف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے باضابطہ طور پر ایمن المدیفر کو 500 بلین ڈالر کے عظیم الشان منصوبے نیوم کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں کہاگیاکہ المدیفر نومبر سے نیوم کے قائم مقام سی ای او ہیں جو نظمی النصر کی جگہ لے رہے ہیں۔وہ 2018 سے پی آئی ایف کے مقامی رئیل اسٹیٹ ڈویژن کے سربراہ ہونے کے علاوہ مملکت میں کئی ممتاز کمپنیوں کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔نیوم نے کئی پائیدار پرکشش سیاحتی مقامات کا اعلان کیا ہے مثلا لیجا، اپیکون، سیرانا، اوتامو، نورلانا، ایکویلم اور زاردون۔

متعلقہ عنوان :