صدرمملکت کی شہیدسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد،اہلخانہ سے اظہارتعزیت

ہم اپنے شہدا اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کے ہمیشہ معترف رہیں گے،آصف علی زرداری

جمعہ 16 مئی 2025 19:11

صدرمملکت کی شہیدسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد،اہلخانہ سے اظہارتعزیت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جاکر ان کے والد اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔صدر مملکت نے شہید کی وطن کیلئے خدمات اور دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پوری قوم، اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ہم اپنے شہدا اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کے ہمیشہ معترف رہیں گے۔صدر مملکت نے شہید کیلئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور انہیں صبر جمیل کی دعا دی۔