علیمہ خان نے بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

دفاعی ادارے کی گورننگ بورڈ کی ممبر ہوں اور بیرون ملک عطیات اکٹھے کرنے جانا ہے،موقف

جمعہ 16 مئی 2025 20:32

علیمہ خان نے بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دفاعی ادارے کی گورننگ بورڈ کی ممبر ہوں اور بیرون ملک عطیات اکٹھے کرنے جانا ہے۔علیمہ خان نے عدالت سے 3 جون تک بیرون ملک جانے کی درخواست کی ہے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 مئی کو سماعت مقرر کر دی۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حال ہی میں علیمہ خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا۔