Live Updates

ڈیرہ مراد جمالی میں بھی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد کاکڑ کی زیرِ قیادت اسمبلی ہال میں افواجِ پاکستان کی سفارتی و فوجی محاذ پر کامیابی پر اظہارِ تشکر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

جمعہ 16 مئی 2025 21:33

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) ملک بھر کی طرح ڈیرہ مراد جمالی میں بھی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد کاکڑ کی زیرِ قیادت اسمبلی ہال میں افواجِ پاکستان کی سفارتی و فوجی محاذ پر کامیابی پر اظہارِ تشکر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر منیر احمد کاکڑ نے قومی پرچم کشائی بھی کی جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی تقریب میں شہری ایکشن کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے چیئرمین میر محمد رحیم لہڑی،علامہ عبد الحکیم انقلابی،عبدالرازق بنگلزئی،محمد شریف ابڑو،سید گل شاہ،شہری اتحاد کے چیئرمین حافظ سعید بنگلزئی،مولانا نواب دین ڈومکی،مولانا رستم نورانی ،ضلعی افسران، سول سوسائٹی صحافیوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں ملک کی سلامتی اور افواجِ پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ڈپٹی کمشنر منیر احمد کاکڑ،ڈی ڈی او چھتر جاوید شریف عمرانی،علامہ عبد الحکیم انقلابی ،مولانا نواب دین ڈومکی سمیت دیگر نے کہا کہ یومِ تشکر ہمیں اپنی قومی کامیابیوں پر فخر کرنے اور مستقبل میں مزید اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کا پیغام دیتا ہے ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن پوری قوم کے لیے باعثِ فخر و اطمینان ہے، کیونکہ ہم نے بحیثیت قوم کئی چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کیا ہے، جو اللہ کے فضل اور عوام کے اعتماد کا نتیجہ ہے پاک فوج نے ازلی دشمن کو معرکہ " بنیان مرصوص" میں تاریخی شکست دے کے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ، دشمن کے مقابلے میں پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج پر فخر کرتی ہے، جو ہر محاذ پر دشمن کو مثر جواب دے رہی ہیں تقریب میں مختلف اسکولوں کے طلبہ نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیئے تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات