Live Updates

ً ٹرمپ عرب ممالک کے دورے کرکے اسرائیل کے لیے تجارتی رابطے بڑھا رہا ہے،راشد محمود سومرو

جمعہ 16 مئی 2025 19:30

Aجیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ ٹرمپ عرب ممالک کے دورے کرکے اسرائیل کے لیے تجارتی رابطے بڑھا رہا ہے، عرب حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ناجائز ریاست اسرائیل سے کسی قسم کی تجارت نہ کریں، عرب ممالک اپنے جنگجو آباؤاجداد کی تاریخ کو یاد رکھیں، پاکستان نے روز اول سے اسرائیل کو ناجائز قرار دیا ہوا ہے۔

صوبائی ترجمان ڈاکٹر اے جی انصاری کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار جامعہ اسلامیہ میں جمعہ کے خطبے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عربوں کے سمجھوتے غیرت اور حمیت کو کھودینے کے مترادف ہے، راشد سومرو نے کہا کہ انگریزوں نے اسرائیل کی صورت میں عربوں کے بیچ میں خنجر گھونپا ہے جس کا خون ابھی تک بہہ رہا ہے۔

(جاری ہے)

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان نے اپنی قوت اور حکمت عملی سے بھارت کی طاقت ، غرور اور اس کے ڈفینس سسٹم کو تباہ کردیا، امت مسلمہ غیرت مند ہے مسلم حکمران اسرائیل کا قوت کے ساتھ مقابلہ کرکے اس کو تباہ کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے حکمرانوں کو غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بھرپور مدد کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف جہاد کرنا ہوگا اور مظلوم فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلانا ہوگی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات