۵لاہور ہائیکورٹ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پرووائس چانسلر کے بغیر بلائے گئے سینڈیکیٹ اجلاس کو روک دیا

جمعہ 16 مئی 2025 19:55

!لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پرووائس چانسلر کے بغیر بلائے گئے سینڈیکیٹ اجلاس کو روک دیاعدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے 20 مئی کو وائس چانسلر سے جواب طلب کرلیاجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سماعت کی درخواست گزار پرووائس چانسلرڈاکٹر سرور خان کیوکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے دلائل دئیے درخواست میں موقف تھا کہ درخواست گزار سینڈیکیٹ کا ممبر ہے۔

(جاری ہے)

پرو وائس چانسلرکواجلاس سے باہر رکھنیکیلئے جبری رخصت پربھجوادیاگیا۔وائس چانسلر کی ہدائت پرپرووائس چانسلر کی جبری رخصت کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیاگیاوائس چانسلر سینڈیکیٹ کیکسی ممبر کو اجلاس سے باہر رکھنے کا قانونی استحقاق نہیں رکھتے۔درخواست میں. استدعا تھی کہ عدالت 17 مئی کیسینڈیکیٹ کیاجلاس کی کاروائی روکنے کا حکم دے۔عدالت پرووائس چانسلر کی جبری رخصت کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے۔