ئ*لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کی درخواست پر سماعت

جمعہ 16 مئی 2025 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

وکیل الیکشن کمیشن کا موقف تھا کہ سپریم کورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہے درخواست ناقابل سماعت ہے وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کی درخواست کو منظور کیا جائے قانون کے مطابق فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست درست ہے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دئیے کہ الیکشن کمیشن تاخیری حربے استعمال کررہا ہے عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو دلائل کے لیے طلب کرلیا عدالت نے سماعت مئی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی جسٹس خالد اسحاق نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔