ًڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد کی کاروائی تین عدد ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل برآمد دوملزم گرفتار

جمعہ 16 مئی 2025 20:40

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد کی کاروائی تین عدد ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل برآمد دوملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس پی اوستہ محمد حسنین وارث کی ہدایات اور ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد امجد علی جمالی کی نگرانی میں ایس ایچ او غازی عبدالرف جمالی کی محمد آصف سیال طارق مگسی و دیگر پولیس ملازمان کے ہمراہ اہم کاروائی تین عدد ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل دو ملزم گرفتار1- علی گوہر المعروف لوٹو ولد محمد صلاح قوم بلیدی کیس نمبر 92/25، پولیس اسٹیشن سٹی استہ محمد دفعہ 392 (راہزنی کے تحت گرفتار 2-اختیار ولد یار محمد ذات سیاپاد رند کیس نمبر 27/25، دفعہ 392 (راہزنی،پولیس اسٹیشن منجھو شوری، نصیر آباد تین موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں 1- چائنا ہائی اسپیڈ 2008 ماڈل2- چائنا ہائی اسپیڈ 2021ماڈل 3- سی ڈی 70 (2018) ماڈل مزید کاروائی سٹی پولیس اوستہ محمد کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انشا اللہ قانون شکن کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :