ئ*چوکی واہگہ سے چورگروہ گرفتار، اچھرہ،لوہاری گیٹ سے چاچا، بھتیجا منشیات فروش گرفتار

ذ*سرگودھا،لاہور پولیس کو 08 مقدمات میں مطلوب فراڈیہ ڈولفن سکواڈ نے دھرلیا

جمعہ 16 مئی 2025 21:25

․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) لاہور پولیس ڈکیتوں ،چوروںودیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک ہے۔ اسپیشل کریک ڈائون کے دوران پولیس کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق چوکی واہگہ پولیس نے ریکارڈ یافتہ 02 رکنی کاشف عرف کاشی چورگروہ گرفتارکر لیا۔ گرفتار ملزمان میں سرغنہ کاشف عرف کاشی اور اسماعیل شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل، نقدی، 02 پستول اور گولیاں برآمدکی گئیں۔ گرفتار ملزمان چوری، نا جائز اسلحہ سمیتدیگر 13 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ اسی طرح لوہاری گیٹ پولیس نے منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ میں ملوث چچا اور بھتیجا سمیت 3 منشیات فروش گرفتارکر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں چاچا ارشد ، بھتیجا وسیم اور ساتھی حمزہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ریکارڈ یافتہ ملزمان ملکر لاہور سٹی کی اندرون گلیوں منشیات فروشی کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے 1500گرام چرس اور 500 گرام آئس برآمد ہوئی۔ اچھرہ پولیس نے بھی فاضلیہ کالونی سے منشیات فروش گرفتار کر لیا ۔ منشیات فروش کی شناخت اخترکے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضہ سے 2 کلو سے زائد منشیات برآمدہوئی۔نواب ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ معصوم بچے سے بد فعلی کرنے والے ملزم کوگرفتارکر لیا۔

ملزم کی شناخت ظفراللہ کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے بچے کو ڈرا دھمکا کر بدفعلی کی۔ پولیس نے ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ۔ ڈولفن سکواڈنے سرگودھا اور لاہورکے 8 تھانوں کی پولیس کو مطلوب فراڈیے کو نواب ٹائون سے گرفتار کر لیا۔ملزم کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے خلاف سرگودھا اور لاہور کے مختلف تھانوں میں فنانشل کرائم کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔ ملزم نے کئی شہریوں سے لین دین، رقوم کی مد میں فراڈ کی نیت سے بوگس چیک دیئے ہوئے تھے۔ملزم کو ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے نواب ٹاؤن سے حراست میں لیا گیا۔