گورنر بلوچستان ،وزیراعلیٰ ،صوبائی وزراء ودیگر کا سابق ڈپٹی میئر کے بیٹے کی وفات پراظہار تعزیت

جمعہ 16 مئی 2025 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)سابق ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ کے بیٹے ،حاجی فیصل بلوچ ، شاہزیب بلوچ ، اسفند بلوچ اورسراج بلوچ کے بھائی ڈاکٹر شاہ رخ بلوچ کی رسم سوئم جمعہ کو ادا کردی گئی جس میں سیاسی وسماجی رہنماوں ،قبائلی عمائد ین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل ، وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی ،صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو،صوبائی وزیر صحت بخت محمدکاکڑ، بابا غلام رسول عمرانی ، سردار کوہیارڈومکی ،رکن اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی،رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ،سابق گورنر ملک ولی خان کاکڑ،سابق صوبائی وزیر میر عارف محمد حسنی ،سعید لہڑی میر ممتازفیروز جان لہڑی،میر عطاء اللہ لانگو،ڈاکٹر نوید انور لانگو،ڈاکٹر غلام علی مینگل،ایڈوکیٹ ظفر محمد حسنی،میر شوکت لہڑی،میر حضور بخش بنگلزئی،میرزاہد رند،شفقت مری،ڈی جی پی آر نور کھتران،اکبر لہڑی،عابدلہڑی،ڈاکٹر عزیز لہڑی،ایس ایس پی فاروق فیض ،نور محمد بڑیچ،ظفر بنگلزئی،قیوم بیدار،اعظیم کاکڑ،علی رضا ایڈوکیٹ،رضا وکیل،ڈی ایس پی عامر مینگل،سردار شاہ زمان علیزئی،سردار نعی دہوار،ثناء جتک،ماما نعیم خلجی،شہیک جمالدینی ،یوسف زہری،میر آزاد،رفیق زہری،محمد علی،آغاشکیل درانی،اعظم کاکڑ،شمس رندایڈوکیٹ،میر احمد رند،ٹکری عارف لہڑی،حاجی شمس،ٹھیکدار حاجی لیاقت لہڑی،خالد ماندئی،ناصر خلجی،شیر خان ناصر،رمضان لانگو،بایزید خان خروٹی،سلیم شاہد،چودری مدثر بھٹہ،عدنان بھٹہ،نادر زمرد،میر امیرالملک لانگو،ظاہر جمالدینی،میر ظفر بنگلزئی،ایوب قریشی،کامران ممتازاوردیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے انکی رہائش گاہ پر آکر تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔