ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے ضلعے میں ای سٹامپ پیپر کے اجرا کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 17 مئی 2025 11:51

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) بٹگرام میں ای سٹامپ پیپر کے اجرا کا ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ تقریب میں سب رجسٹرار بٹگرام اور بورڈ آف ریونیو کے اہلکار بھی موجود تھے۔ اب ای سٹامپ نیشنل بینک کے ساتھ ساتھ خیبر بینک سے بھی حاصل کئے جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

ای سٹامپ پیپر کے اجرا سے پرانی تاریخوں میں سٹامپ پیپر کا اجرابند، جائیداد کی خرید و فروخت کے تنازعات کا تدارک ، جائیداد کی صحیح قیمت کے تعین کے ساتھ جعل سازی و دھوکہ دہی کا خاتمہ اور ای سٹامپ پیپر کی تصدیق بھی آن لائن کی جا سکے گی۔ ضلع بٹگرام کے عوام ای سٹامپ پیپر بذریعہ ویب سائٹ www.estamping.kp.gov.pk سے حاصل کر سکتے ہیں۔