پولیس سے مقابلہ کرنے والے دو بین الاضلاعی ڈاکو مارے گئے

کئی اضلاع میں درجنوں سنگین جرائم کے ریکارڈ ہولڈر ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے مرے

ہفتہ 17 مئی 2025 11:55

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)پولیس مقابلوں میںدو بین الاضلاعی خطرناک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے علاقے میں کانسٹیبل محمد مرید کو زخمی کرنے والا ڈاکو امین عرف بھنڈی مقابلے میں مارا گیا، جو 16سنگین مقدمات میں ملوث تھا، جبکہ اس کا ساتھی محمد یار پہلے ہی مقابلے میں مارا جا چکا تھا۔

ہلاکت سے قبل یہ دو ڈاکو شہری محمد علی سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے،اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم حافظ اطہر رشید پولیس پارٹی کے ہمراہ پہنچے تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی،ڈاکوئوں میں سے ایک ڈاکو امین اپنے ساتھی کی فائرنگ سے مارا گیادوسرا فرار ہو گیا ۔ دوسری کارروائی میںگائوں33فور ایل پل سے تین ڈاکو شہری ناصر سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے، جن میں سے بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ ذوالقرنین عرف زنو مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، ہلاک ڈاکو لاہور ، گوجرانوالہ ، وہاڑی ، ساہیوال اور اوکاڑہ کے مختلف تھانوں کی22 سنگین مقدمات میں ملوث ،مطلوب اشتہاری نکلا۔

(جاری ہے)

پولیس نے دونوں واقعات میں چھینی گئی موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی۔ پولیس نے دونوں واقعات کے فرار ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔