نوشہرہ ورکاں ڈاکوؤں نے کپڑے کے تاجر سے 2 لاکھ روپے چھین لیے،مقدمہ درج

ہفتہ 17 مئی 2025 13:44

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) نوشہرہ ورکاں میں ڈاکوؤں نے کپڑے کے تاجر سے 2 لاکھ روپے چھین لیے۔بتایاگیا ہے کہ مین بازار کا معروف کپڑے کا تاجر سیٹھ منیر اپنے بیٹے زبیر کے ہمراہ گوجرانوالہ جا رہا تھا کہ سنیارنوالہ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک لیا،ڈاکوؤں نے جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے باپ بیٹے سے دو لاکھ روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس نے سیٹھ منیر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔\378

متعلقہ عنوان :