جمرود پولیس کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

ہفتہ 17 مئی 2025 14:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) خیبر کے تھانہ جمرود پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 3 کلوگرام سے زائد آئس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ خیبر پولیس کے مطابق ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال کی قیادت میں ضلع خیبر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او جمرود نسیم خان کی سربراہی میں انچارج زرمت خان شہید تختہ بیگ چوکی اتحاد آفریدی نے علاقہ شاکس میں خصوصی ناکہ بندی کے دوران مشتبہ موٹرکار سے دوران تلاشی 2 کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزم جاوید شاہ کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا ،جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری کارروائی کے دوران انچارج نواب شاہ شہید وزیر ڈھنڈ چوکی صدیق خان نے دوران گشت مشتبہ چنگچی رکشہ کو روک کر تلاشی لی۔ کارروائی کے دوران 1009 گرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان عبد الرحمن اور کامران خان کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :