ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 17 مئی 2025 15:46

جو ہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس جوہرآباد میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان کے علاوہ تما م متعلقہ محکمہ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122نے ڈپٹی کمشنر فروہ عامر کو ممکنہ سیلا بی صورتحال سے نبر دآزما ہو نے کے سلسلہ میں کنٹی جینسی پلان سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مون سون سیزن شروع ہونے سے قبل تما م متعلقہ محکمے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری سامان اور مشینری کو فنکشنل رکھیں۔انہوں نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کو ہدایت کی کہ میو نسپل کمیٹی کے ڈی واٹر نگ سیٹس کی انسپکشن کی جا ئے اور اس امر کو یقینی بنا یا جا ئے کہ تما م ڈی واٹرنگ سیٹس چالو حالت میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بر ساتی نالوں کی گذرگا ہوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا ئے۔انہوں نے ایکسئن ہا ئی وے اور ایر یگیشن کو ہدایت کی کہ تما م برساتی نالوں سمیت تمام چھوٹے بڑے نالوں اور سیوریج کی بروقت صفائی کو یقینی بنایا جائے۔\378