
ترکی مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔ترک سفیر
ہفتہ 17 مئی 2025 16:45
(جاری ہے)
ترک سفیر نے کہا کہ ہم ایک قوم ہیں اور ہمیں مشترکہ مفاد کے تحت متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوزر شاد نے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر ترکی کے عوام کا دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر ممکن طریقے سے پاکستان کا ساتھ دیا۔ نہ صرف ترک جنگی جہاز پاکستان نیوی کی مدد کے لیے بھیجا گیا بلکہ ڈرونز بھی فراہم کیے گئے تاکہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا مو ثر جواب دیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ترکی اس تاریخی کامیابی میں پاکستان کا برابر کا شریک رہا۔ میاں ابوزر شاد نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی و سیاسی روابط کی بنیاد پر مضبوط سفارتی تعلقات قائم ہیں اور یہ خوش آئند بات ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی، دفاعی اور ثقافتی میدانوں میں تعاون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2022 میں دستخط ہونے والا ترجیحی تجارتی معاہدہ دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے کی راہ ہموار کر چکا ہے۔ ہم ترکی کی جانب سے دی گئی 261 ٹیرف لائنز کی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر، جو پاکستان کی سب سے بڑی بزنس سپورٹ تنظیم ہے، اپنے اراکین کو ترکی کی مارکیٹ میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے متحرک کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کی ترکی کو برآمدات میں ٹیکسٹائل کا حصہ نمایاں ہے، لیکن ہماری درآمدات میں مشینری، لوہا و فولاد، کیمیکلز اور پلاسٹک کی اشیاشامل ہیں۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے تجارتی وفود کے تبادلے اور سنگل کنٹری نمائشوں کے انعقاد کو نئی راہیں کھولنے کے لیے مو ثر قرار دیا اور کہا کہ لاہور چیمبر، ترکی کے بڑے چیمبرز کے ساتھ قریبی روابط قائم کرنے کا خواہاں ہے، جس کے لیے وہ ترک سفیر کی رہنمائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا بڑا اضافہ
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: رواں کاروباری ہفتے 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 120,506 رہی
-
پنجاب بھرمیں1409ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق1697زخمی ہوئے
-
پشاور، چینی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو 190روپے کی ہوگئی
-
چینی کی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 14.03 فیصد کمی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہوگئی
-
اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا؛ اسٹیٹ بینک
-
عید سے قبل پنجاب میں مہنگائی کا جن پھر سے بے قابو
-
ایس ای سی پی نے تمام کمپنیوں کے لیے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مزید مہنگے
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 900 روپے اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.03 فیصد اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.